ابنا: لاہور میں سی آئی ڈی نے نولکھا تھا نہ کی حدود میں خفیہ آپریشن کر کے گیارہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہو نے والوں میں چارانتہائی مطلوب دہشت گرد تھے ،جو ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔اس کارروائی میں سی آئی ڈی کے 50 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران پورے علاقہ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ............
/169